Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع کی ترقی کیلئے ایکشن پلان ضروری

اضلاع کی ترقی کیلئے ایکشن پلان ضروری

عوام تک ثمرات پہونچانا اصل مقصد ۔ چیف منسٹر کا اجلاس
حیدرآباد 4 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع کی تنظیم جدید کے ثمرات عوام تک پہونچانے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ چندر شیکھر راؤ نے وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ یہاں ایک اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سرکاری محکمہ جات کے ورکنگ کلچر میں معیاری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ریاست میں اضلاع کی تنظیم جدید دسہرہ کے موقع پر عمل میں لائی گئی تھی اور جملہ اضلاع کی تعداد کو 31 کردیا گیا تھا ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں 14 ڈسمبر کو منعقد ہونے والی ضلع کلکٹرس کانفرنس میں ہر ضلع کیلئے ترجیحات ‘ ایکشن پلان اور پروگرامس کو قطعیت دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹرس کو ’’ اپنے ضلع کو جانئے ‘‘ اور ’’ اپنے ضلع کی منصوبہ بندی کیجئے ‘‘ جیسے پروگرام منعقد کرنے چاہئیں اور ضلع انتظآمیہ کو چاہئے کہ وہ منصوبے ‘ پروگرامس اور ایکشن پلان تیار کریں تاکہ اضلاع کی جامع ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ چیف منسٹر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام ضلع کلکٹرس کو چاہئے کہ وہ مختلف مسائل کی تفصیلی معلومات ہونی چاہئیں جیسے ضلع میںکتنے خاندان ہیں۔ ان کی معاشی حالت کیا ہے اور ان کے دوسرے پیرائے بھی معلوم رکھنے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT