Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اضلاع کی سڑکیں بھی نہایت خستہ حالت میں

اضلاع کی سڑکیں بھی نہایت خستہ حالت میں

قومی شاہراہوں کا بھی بہت برا حال، تعمیر و مرمت پر حکومت کی توجہ
حیدرآباد ۔ 14 اگست (سیاست نیوز) سڑکوں کی خستہ حالی تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد تک محدود نہیں ہے۔ سارے تلنگانہ میں سڑکیں نہایت خراب حالت میں ہیں۔ پنچایت راج محکمہ کے تحت سڑکوں کا حال بہت برا ہے۔ کوئی تعمیرو مرمت نہیں کی جارہی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے زیرانتظام سڑکیں بھی نہایت خستہ حالت میں ہیں۔ سارے تلنگانہ میں ایک بھی سڑک اس معیار کے مطابق نہیں ہے جو انڈین روڈ کانگریس نے مقرر کیا ہے۔ اسٹیٹ روڈس اینڈ بلڈنگس ڈپارٹمنٹ کے انڈین روڈ سروے اینڈ مینجمنٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہیکہ پنچایت راج محکمہ کے زیرانتظام 60 فیصد سے زائد سڑکیں آئی آر سی کے مقررہ معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ یہ سڑکیں بہت خستہ حالت میں ہیں۔ بتایا گیا کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا غیرمعیاری میٹریل سڑکوں کی خستہ حالت کی بنیادی وجہ ہے۔ بیشتر اضلاع خاص کر نلگنڈہ، محبوب نگر، میدک اور عادل آباد میں سڑکیں انتہائی بری حالت میں ہیں۔ نیشنل ہائی ویز بھی خستہ حالت میں ہیں۔ تلنگانہ اور آندھرا کے مابین سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے ہیں۔ آر اینڈ بی کے زیرانتظام سڑکوں کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ حکومت سڑکوں کی بہتر تعمیر ومرمت کے کام پر سنجیدگی سے توجہ کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT