Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / اضلاع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو عصری بنانے اقدامات

اضلاع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو عصری بنانے اقدامات

اسٹیٹ پولیس ہیڈکوارٹر پر اجلاس ، انوراگ شرما کا خطاب
حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج اسٹیٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ریاست کے تمام کمشنران پولیس اور اضلاع کے سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کا ایک اجلاس منعقد کیا ۔ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام دوست بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس اسٹابلائیزیشن پلان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون مسٹر اسٹیفن رویندرا نے تیار کیا تھا اور مئی 2017 ء میں تلنگانہ اسٹیٹ پولیس کانفرنس میں یہ طئے کیا گیا تھا کہ اضلاع کے تمام پولیس اسٹیشن کو حیدرآباد سٹی پولیس اسٹیشنس کے طرز پر عصری بنایا جائے ۔ اس سلسلے میں انسپکٹر رتبہ کے پولیس عہدیداروں پر مشتمل 7 کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں اور یہ کمیٹی شہر کے پولیس اسٹیشن میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے استعمال ، جرائم کی روک تھام ، ٹریفک مینجمنٹ ، خواتین اور بچوں کی سلامتی کے علاوہ کلوز اور فارنسک ٹیم کو مضبوط کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر انوراگ شرما نے بتایا کہ ریاست کے تمام پولیس اسٹیشن کی کارکردگی ایک ہی طرز پر ہونی چاہئیے اور اس کیلئے ریاستی پولیس کئی اہم اقدامات کررہی ہے ۔ ڈی جی پی نے اس اجلاس کے اختتام پر نیشنل پولیس اکیڈیمی میں زیرتربیت آئی پی ایس عہدیداروں سے بھی ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT