Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر الدین کو عوام نے ہنوز معاف نہیں کیا:دیسائی

اظہر الدین کو عوام نے ہنوز معاف نہیں کیا:دیسائی

ممبئی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکارہ پراچی دیسائی جنہوں نے بالی ووڈ فلم ’’اظہر‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا ہے‘کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کو عوام نے ہنوز معاف نہیں کیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ کے انکی زندگی پر بنائی جانے والی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔ اظہرالدین جوکہ2000ء میچ فکسنگ اسکنڈل میں مبینہ طور پر شامل تھے اور اس اسکنڈل کے بعد بی سی آئی نے ان پر تاحیات پابندی عاید کردی تھی لیکن اس کے بعد آندھراپردیش کی ہائیکورٹ نے سابق کپتان کو کلین چٹ دیدی دیسائی نے کہا کہ کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتی اور عوام کا اپنا ایک فیصلہ ہوتا ہے جس کو ماننا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ اظہرالدین کے معاملے میں بھی ہوا ہے کیونکہ عدالت نے تو کرکٹر کو کلین چٹ دی لیکن عوام نے انہیں ہنوز معاف نہیں کیاہے۔
27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ فلم اظہر کی ناکامی میں عوام کے اس  اہم رول  ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT