Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر اور یاسر شاہ کی دوسرے ٹسٹ میں شمولیت

اظہر اور یاسر شاہ کی دوسرے ٹسٹ میں شمولیت

دبئی۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ونڈے ٹیم کے کپتان اور بیٹسمین اظہر علی فٹ ہوگئے ہیں اور انھوں نے باقاعدہ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کے بموجب یاسر شاہ نے بولنگ شروع کر دی ہے جبکہ اظہر علی نے بھی بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ دونوں فٹ ہیں اور 22 اکتوبر کو دبئی میں شروع ہونے والا دوسرا ٹسٹ میچ کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ ابوظہبی ٹسٹ سے ایک دن پہلے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ان فٹ ہونے کے سبب بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفرگوہر کو ابوظہبی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔ اظہر علی پیر میں انفیکشن کے سبب زمبابوے کے دورے میں آخری ونڈے  نہیں کھیل سکے تھے اور تکلیف بڑھ جانے کے سبب وہ ابوظہبی ٹسٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ اظہر علی کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں نمبر تین  پر کھلایا گیا جنہوں نے اس نمبر پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ شعیب ملک کی اس شاندار کارکردگی کے سبب سلیکشن کمیٹی کے لئے قطعی 11 کھلاڑیوں کا انتخاب مشکل ہوگیا ہے کہ وہ دبئی ٹسٹ میں شعیب اور اظہر علی میں سے کس کھلاڑی کو نمبر تین پر کھلائے۔ خیال یہی ہے کہ شان مسعود اگر دوسری اننگز میں اسکور نہ کر پائے تو انھیں خارج کردیا جائے گا۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ شعیب ملک اور اظہر علی میں سے اوپننگ کون کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT