Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر علی ، سرفراز احمد ، سعید اجمل و دیگر کو سعادت حج

اظہر علی ، سرفراز احمد ، سعید اجمل و دیگر کو سعادت حج

لاہور ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضۂ حج ادا کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ونڈے کپتان اظہر علی سمیت سرفراز احمد ، سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی حج کررہے ہیں۔ حج کے بابرکت موقع پر جہاں دنیا بھر سے مسلمان حج کی ادائیگی کر رہے ہیں وہیں پاکستان کے نامور کھلاڑی بھی اس میں شامل ہیں۔ دورہ زمبابوے قریب ہونے کے باجود کرکٹرز نے اللہ کے حضور حاضری کو یقینی بنایا۔ سعید اجمل، اظہر علی، محمد یوسف، اسد شفیق ، سرفراز احمد اور عبدالرحمن نے حج کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پیش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT