Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے ٹیم سے باہر

اظہر علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے ٹیم سے باہر

ابوظہبی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو آج اس وقت جھٹکا لگا جب انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے اس کے بلے باز اظہر علی باہر ہوگئے ۔ اظہر علی کے ایک پیر میں انفیکشن ہوگیا ہے اور وہ پہلا ٹسٹ نہیں کھیل پائیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ 30 سالہ اظہر علی کو گذشتہ مہینے حج کیدوران سعودی عرب میں پیر کا انفیکشن ہوا تھا ۔ وہ زمبابوے کے خلاف ابتدائی دو ونڈے میچس میں تکلیف کے ساتھ کھیلتے رہے تھے تاہم تیسرے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے ۔ ٹیم مینیجر انتخاب عالم نے کہا کہ مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اظہر علی کو پہلے ٹسٹ کیلئے بھی آرام دیا جائے کیونکہ اتوار کو ٹریننگ کے بعد ان کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا تھا ۔ انتخاب عالم نے کہا کہ زخم کی وجہ سے اظہر علی جوتا نہیں پہن رہے تھے اس لئے وہ ٹریننگ بھی نہیں کر پائے ۔ 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد اظہر علی اب تک 44 ٹسٹ میچس میں 3,393 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT