Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر علی کی ناٹ آؤٹ سنچری ، پاکستان 310/6

اظہر علی کی ناٹ آؤٹ سنچری ، پاکستان 310/6

ملبورن۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اظہر علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر اپنا موقف مستحکم کر لیا ہے۔ملبورن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 142 رنز چار کھلاڑی آؤت سے کھیل شروع کیا تو اظہر علی اور اسد شفیق نے محتاط طریقے سے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور پاکستانی ٹیم کے اسکور میں اطمینان بخش اضافہ کیا۔کھانے کے وقفے کے بعد اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اسی کے ساتھ وہ جیکسن برڈ کی اننگز میں تیسری وکٹ بھی بن گئے، اسد کی 50 رنز کی اننگز کے اختتام کے ساتھ ہی اوپنر اظہر علی کے ہمراہ 115 رنز کی عمدہ شراکت کا خاتمہ بھی ہو گیا۔سرفراز احمد نے سابق غلطیوں سے  نہ سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دس رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل وڈ کو وکٹ دے بیٹھے۔ دوسرے سرے پر موجود اظہر علی نے بارش کی آنکھ مچولی کے باوجود عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔چھ وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے آؤٹ ہونے کا خدشہ لاحق ہوا لیکن محمد عامر نے نائب کپتان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور ٹیم کی ٹرپل سنچری مکمل کروائی۔اسکور 310 تک پہنچا ہی تھا کہ امپائرز کو بارش کے سبب ایک مرتبہ پھر کھیل روکنا پڑا اور خراب موسم اور کم روشنی کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔رواں ٹسٹ کے دونوں دن بارش سے متاثر ہوئے ہیں جیسا کہ آج دن کا کھیل صرف 50.3 اوورس ہی کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلے دن بھی صرف 50.5 اوورس کا کھیل ہی ممکن ہوا تھا۔تیسرے دن کے موسم کی پیش قیاسی بھی کھیل کے لئے حوصلہ افزاء نہیں ہے۔پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی محض 50 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس سے میچ کے ڈرا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے چھ وکٹ کے نقصان پر 310 رنز بنائے  جس میں اوپنر اظہر علی کے سنچری اور رواں سال ٹسٹ میں ایک ہزار رنز کی تکمیل نمایاں رہے۔ اظہر علی 12 چوکوں کی مدد سے 139 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔اظہر علی نے اپنی اننگز کے دوران 287 گیندوں کا سامنا کرنے کے علاوہ 12 چوکے لگائے ہیں۔علاوہ ازیں ا نکے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد عامر وکٹ پر موجود ہیں جنہوں نے  23 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 28  رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں 39 رنز سے کامیابی کی بدولت آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT