Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر محمود ‘ پاکستانی ٹیم کے نئے اسسٹنٹ کوچ

اظہر محمود ‘ پاکستانی ٹیم کے نئے اسسٹنٹ کوچ

کراچی 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی ٹسٹ آل راونڈر اظہر محمود کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدہ کی پیشکش کی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نشین شہریار خان نے توثیق کی کہ اظہر محمود کو اسسٹنٹ کوچ کی پیشکش کی گئی ہے جس میں بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی شامل رہیں گی ۔ شہریار خان نے کہا کہ اظہر محمود نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم وہ انگلینڈ میں اپنی کاونٹی سے کچھ معاہدات رکھتے ہیں جن کی تکمیل کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اظہر محمود کے تقرر کا فیصلہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔ شہر یار خان نے کہا کہ مکی آرتھر نے خاص طور پر کہا تھا کہ اسسٹنٹ کوچ کیلئے کسی پاکستانی کو منتخب کیا جائے کیونکہ اس سے انہیں خود کو سیٹل کرنے میں سہولت ہوگی ۔ وہ پاکستانی کرکٹرس کے ساتھ بہتر رابطے رکھ سکیں گے اور انہیں اپنی بات زیادہ بہتر انداز میں سمجھا سکیں گے ۔ مکی آرتھر کچھ تاخیر کے بعد جمعرات ہی کو لاہور پہونچ گئے تھے جہاں انہوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT