Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور۔11جون (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے مشتاق احمد کی جگہ اظہر محمود کو بولنگ کوچ اور رابطہ کار مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ مکی آرتھر نے پی سی بی کو کہا تھا کہ مشتاق احمد کو بورڈ، ٹیم اور کوچ کے درمیان رابطہ کار کے عہدے پر تعینات کرے ۔ پی سی بی نے مشتاق احمد کو اس لئے نظر انداز کیا ہے کیونکہ وہ نیشنل اکیڈمی میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، اگر وہ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر جاتے ہیں تو نیشنل اکیڈمی کے معاملات درہم برہم ہوں گے۔ بورڈ نے نیشنل اکیڈمی کے معاملات کے پیش نظر اظہر محمود کو یہ عہدہ دینے کی تجویز دی ہے جو جدید کرکٹ سے آگاہ اور اس عہدے کے لئے مناسب ہیں۔آرتھر نے تاحال کوئی شکایت نہیں کی ہے جبکہ پی سی بی نے ان سے رابطہ بھی نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر اظہر محمود دستیاب نہیں ہوئے تو پی سی بی مشتاق کو تعینات کرے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس عہدے کے لئے عاقب جاوید اور محمد اکرم کے حوالے سے بورڈ میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ اظہر محمود ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ مشتاق احمد گزشتہ چند برسوں سے اس عہدے پر کام کررہے ہیں تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران وہ چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT