Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اظہر کی سنچری، پاکستان کا پہلی اننگز میں 376 رنز اسکور

اظہر کی سنچری، پاکستان کا پہلی اننگز میں 376 رنز اسکور

ڈومینیکا ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اظہر علی کی سنچری اور کپتان مصباح الحق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ کے دوسرے دن 376 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ میزبان ٹیم بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے۔ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن  ٹسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 169 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی تو پاکستانی بیٹسمینوں نے ایک مرتبہ پھرسست اور محتاط انداز میں بیٹنگ کی جس کے سبب رنز بانے کی کی رفتار کم ہو گئی۔ضرورت سے زیادہ محتاط بیٹنگ کے نتیجے میں یونس خان 18 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کو وکٹ دے کر پویلین لوٹے۔دوسرے سرے  پر موجود اظہرعلی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دوسرے ٹسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا تاہم کپتان مصباح الحق نے ایک مرتبہ وکٹ پر آکر روایتی سست رفتاری سے بیٹنگ کی اور ابتدائی 52 گیندوں پر صرف ایک رن بنایا۔64 رنز پر محیط اس شراکت کا خاتمہ روسٹن چیز نے اظہر علی کی وکٹیں بکھیر کر کیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 127 رنز کی اننگز کھیلی۔اسد شفیق کی دورے میں ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ 17 رنز بنانے کے بعد روسٹن کی گیند پر وشال سنگھ کو کی کر پویلین لوٹے۔کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے بعد جارحانہ انداز اختیار کرنے کی پاداش میں روسٹن کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔ محمد عامر اور یاسر شاہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹہر نہ  سکے اور یکے بعد دیگرے لگاتار دو گیندوں پر حریف کپتان ہولڈر کی وکٹ بنے۔ سرفراز احمد اور محمد عباس نے قیمتی شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستان کے اسکور کو 367 رنز تک پہنچایا تاہم سرفرازاحمد اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد عباس بھی 4 رنز بنا کر بشو کو وکٹ دے بیٹھے۔حسن علی نے آؤٹ ہوئے بغیر 8 رنز بنائے جبکہ سرفرازاحمد 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 4، کپتان جیسن ہولڈر نے 3 اور بشو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈومینیکا ٹسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی کے نقصان کے 14 رنز بنائے تھے اور انھیں پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے مزید 362 رنز درکار ہیں۔کیرون پاؤل 9 اور کریگ بریتھویٹ 5 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور یہ مقابلہ اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان ویسٹ انڈیز میں ایک نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے۔

یونس خان افغانستان کے کوچ بننے کیلئے تیار
کراچی ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )یونس خان سبکدوشی کے بعد نئے کرئیر کی شروعات کرنے جا رہے ہیں جیسا کہ  انہوں افغانستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سربراہ عاطف مشال نے کہا کہ یونس خان نے  افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے پر رضا مندی ظاہر کی۔  افغان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔یونس خان اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستانی ٹیم میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے کیرئیر کا آخر میچ کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق، راشد لطیف اور کبیر خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت ہندوستان کے لال چند راجپوت افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں جو کہ جون 2016 سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
افغان کرکٹ ٹیم 4 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اسے ابتدائی تین ٹورنمنٹ کے پہلے ہی مرحلے میں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا تاہم 2016  ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ افغانستان نے 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ میں بھی رسائی حاصل کی تھی جہاں اس نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ میں پہلی اور واحد کامیابی حاصل کی ہے۔افغانستان ونڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت 10ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 9ویں نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ افغانستان کو اب تک بین الاقوامی ٹسٹ میچ کھیلنے کا موقف حاصل نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT