Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اعجاز احمد خان کی برق رفتار بیٹنگ، سن نیٹ کی آسان فتح

اعجاز احمد خان کی برق رفتار بیٹنگ، سن نیٹ کی آسان فتح

حیدرآباد۔6 فبروری (ای میل) کارپوریٹس ٹیموں میں ہمالیائی چھکوں کے لئے مشہور سن نیٹ ٹیم کے اوپنر اعجاز احمد خان نے آج کوم پلی کے جی سی سی کرکٹ گرائونڈ پر اسپارٹنس 999 کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں پھر ایک مرتبہ برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی 2-0 کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ۔ پہلے مقابلے میں اسپارٹنس 999 کے کپتان پاون نائیڈو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں صرف 100 رنز ہی اسکور کئے۔ محمدعثمان‘محمد اسلم، محمد مجاہد،محمد برکت اللہ، محمد اسمعیل فرحان اورشیخ عبدالقادر (فہیم ) نے بہتر بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو بہتر شروعات کے باوجود ایک آسان نشانہ تک محدود رکھا۔ جوابی اننگز میں اعجاز احمد خان کی ہمالیائی چھکوں اور برق رفتار بیٹنگ کی بدولت سن نیٹ ٹیم میں مطلوبہ نشانہ 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف11 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔دوسرا مقابلہ جو کہ صرف 10 اوورس تک محدود کردیا گیا تھا اس میں سن نیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے97 رنز بنانے کے علاوہ حریف ٹیم کو 45 رنز تک محدود رکھا۔ اعجاز احمد خان نے اپنی 2 اننگز کے دوران 4 اور مجموعی طور پر 9 چھکے لگائے جن میں میں متعدد مرتبہ گیند میدان سے باہر گئی اور جی سی سی گرائونڈ اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔ کنچن باغ کے اعجاز نے اپنے ہمالیائی چھکوں سے شائقین کے علاوہ حریف ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں سے بھی داد و تحسین وصول کی جبکہ محمد مجاہد کی زیر قیادت سن نیٹ ٹیم نے دونوں مقابلے بہ آسانی اپنے نام کرتے ہوئے اپنی برتری پھر ایک مرتبہ ثابت کی۔

TOPPOPULARRECENT