Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اعصام الحق اور راجیو رام ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنمنٹ چمپئن

اعصام الحق اور راجیو رام ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنمنٹ چمپئن

نیو پورٹ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے نیو پورٹ میں ہونے والا ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہال آف فیم اوپن کے فائنل میں اعصام الحق اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام نے آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اور جان پیٹرک اسمتھ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اعصام اور راجیو نے فائنل میں 6۔4، 4۔6 ، 10۔7 سے کامیابی حاصل کی۔یہ اعصام کے کیرئیر کا 15واں اے ٹی پی، دوسرا نیوپورٹ اور رواں سال چوتھا ٹائٹل ہے ۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ راجیو کے ساتھ کھیلنا بہت خوش آئند ہے ، یہ ہفتہ بہت شاندار رہا۔ میں نیوپورٹ سے محبت کرتا ہوں اور یہاں دوبارہ واپس آنا پسند کروں گا۔انہوں نے اپنے پارٹنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجیو نے گراس کورٹ میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور یہ ایک بہترین کمبی نیشن ہے ۔ امید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی کھیل سکیں گے ۔ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔اس سے قبل ہال آف فیم ٹینس کے ڈبل کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور راجیو رام کا مقابلہ آسٹریلیا کے لینڈر پیز اور سیم گروتھ سے ہوا۔ پہلا سیٹ 4-6 سے ہارنے کے بعد اعصام اور رام نے زبردست کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر7-6 سے اپنے نام کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں سخت مقابلہ ہوا تاہم پاک امریکی جوڑی نے 11-9سے میدان مارتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کے دوران اعصام اور رام نے سات میچ پوائنٹس کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔ فائنل میں آسٹریلوی جوڑی میٹ ریڈ اورجوہن اسمتھ سے مقابلہ ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT