Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / اعظم خان نے مودی کو راون کے مماثل قراردیا

اعظم خان نے مودی کو راون کے مماثل قراردیا

رامپور( یوپی):سماج وادی پارٹی لیڈر اور اترپردیش کے سینئر وزیر اعظم خان جو اپنے متنازع بیان کی وجہہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں

نے آج وزیراعظم نریند رمودی کا شیطان صفت بادشاہ روان کے مماثل قراردیا۔نریندر مودی کا نام لئے بغیر ‘

انہوں نے کہاکہ ’’ وہ شخص جو130کروڑ ہندوستانیوں پر حکومت کررہا ہے ‘ راؤن کا پتلا جلانے کے لئے لکھنو جاتا ہے‘ مگر وہ بھول گیا کہ سب سے بڑا راؤن لکھنو میں نہیں دہلی میں رہتا ہے‘‘۔

رام پور کی اپنی گھریلو زمین پر ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے آعظم خا ن نے نریندر مودی کو اپنے مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ امیروں کے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے سماج وادی پارٹی کے حق میں ووٹ دیکر ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کی بھی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT