Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / اعظم خان کا وارنٹ منسوخ، حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت

اعظم خان کا وارنٹ منسوخ، حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت

لکھنؤ ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الہ آبادہائیکورٹ نے آج یو پی کے وزیر اعظم خان کا قابل ضمانت وارنٹ منسوخ کردیا۔ یوپی جلنگم کے مقدمہ کے سلسلہ میں ان کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ نے انہیں ہدایت دی کہ اندرون 10 دن حلفنامہ داخل کریں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اعظم خان ڈیویژن بنچ کے اجلاس پر حاضر ہوئے تھے اور جسٹس سدھیر اگروال اور جسٹس رویندر ناتھ مشرا دوم سے معذرت خواہی کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی اور اس کے اقلیتی قائد کو ہائیکورٹ کا حکم نظرانداز کرنے پر سرزنش کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT