Wednesday , June 28 2017
Home / سیاسیات / اعظم خان کی وزیراعظم کے تبصرہ پر تنقید

اعظم خان کی وزیراعظم کے تبصرہ پر تنقید

بجنور۔12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے ’’ کتا‘‘ کے  تبصرہ کی بناء پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے آج سوال کیا کہ یہ کس قسم کی تہذیب ہے ‘ جس میں کتوں اور اُن کے پلوں کے بارے میں باتیں کی جارہی ہیں ۔ وہ ایک جلسہ عام سے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کررہے تھے ۔ یو پی کے ریاستی وزیر متنازعہ تبصروں کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔ مودی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی آزادی کا پورا سہرا اپنے سر باندھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کانگریس قائد برائے لوک سبھا ملکارجن کھرگے کے 6فبروری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ ہم کتوں کی پرمپرا سے پلے بڑھے نہیں ہیں ‘‘ ۔ وزیراعظم مودی پر طنز کا ایک تیر چلاتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ’’ وہ فقیر ہیں ‘ جن کا لباس گذشتہ دو سال سے 80کروڑ روپئے مالیت کا ہے ‘‘ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT