Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / اعظم خان کے استعفیٰ کے مطالبہ کی تردید میں نے غیرپارلیمانی رویہ اختیار نہیں کیا ،گورنر یو پی کا بیان

اعظم خان کے استعفیٰ کے مطالبہ کی تردید میں نے غیرپارلیمانی رویہ اختیار نہیں کیا ،گورنر یو پی کا بیان

اعظم گڑھ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گورنر یوپی رام نائیک نے آج کہا کہ انہوں نے یوپی کے کابینی وزیر اعظم خان کی برطرفی کا مطالبہ نہیں کیا ہے حالانکہ انہوں نے ریاستی اسمبلی میں گذشتہ ماہ ان کے خلاف تبصرہ کئے تھے۔ رام نائیک نے کہا کہ انہوں نے اعظم خان کی تقریر کی سی ڈی اسپیکر سے طلب کی، جس میں 60 سطروں میں سے 20 سطریں حذف کردی گئی ہیں۔ چیف منسٹر کو ایسے رویہ کا نوٹ لینا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایوان میں موجود تھے۔گورنر نے کہاکہ راج بھون میں اہم بلس روکے رکھنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ مسئلہ اسپیکر سے رجوع کردیا گیا ہے اور چیف منسٹر کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ گورنر یو پی نے ریاستی اسمبلی میں 8 مارچ کو ان کے خلاف دیئے ہوئے بیانات کا سخت نوٹ لیا ہے اور اسپیکر سے خواہش کی ہیکہ اعظم خان کی تقریر کا مضمون ان کو روانہ کیا جائے۔ اعظم خان گورنر یو پی کے  خلاف ایسی لڑائی میں مصروف ہیں جس میں گروپ کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔ انہوں نے گورنر پر کارسیوک ہونے اور یو پی کے ماحول کو زہریلا بنانے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایسا مرکز کی مودی حکومت کے اشارہ پر کررہے ہیں۔ اسمبلی میں اپنے تبصرہ کے دوران اعظم خان نے گورنر پر کئی اہم بلس کی منظوری نہ دینے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کی تردید کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ معاملہ اسپیکر کے زیرغور ہے۔

TOPPOPULARRECENT