Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / اعظم خان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

اعظم خان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

رام پور 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے رام پور میں نواب خاندان کے ایک رکن پر ہوئے حملہ کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے ممبر اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم سمیت چھ لوگوں کے خلاف شہر کوتوالی میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ سابق وزیر نواب زادہ کاظم علی عرف نوید میاں کے بیٹے حمزہ میاں رات تقریباً دو بجے بلاس پور گیٹ پر رہنے والے دوست شارق کے گھر کھانا کھاکر کار سے لوٹ رہے تھے ۔ بازار نوراللہ خان چوکی کے نزدیک وہاں کھڑے دس بارہ لڑکوں کی ٹولی نے حمزہ کی کار کے آگے دوسری کار کھڑی کرلی اور انہیں کار سے زبردستی نیچے اتارنے لگے۔ سنٹر لاک لگا ہونے کی وجہ سے وہ اس میں ناکام رہے اور غصے میں انہوں نے کار پر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کردیا اور پتھر برسانا شروع کردیا۔ حملہ آوروں سے بچتے ہوئے حمزہ اور اس کے ساتھی کسی طرح وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT