Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / اعظم خاں کو سپریم کورٹ کی تنبیہ

اعظم خاں کو سپریم کورٹ کی تنبیہ

نئی دہلی ۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش کے متنازعہ لیڈر اعظم خاں کو آج سپریم کورٹ نے تنبیہ کی اور قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کے لئے کل اُنھیں الہٰ آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دی ۔ ایک مقدمہ میں غیرحاضر رہنے پر عدالت نے اُن کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اس وارنٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ، لیکن عدالت نے اُن کے اس موقف پر تعجب کا اظہار کیا کہ کابینی وزیر کو قابل ضمانت وارنٹ جاری نہیں کیا جاسکتا ۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر کی زیرقیادت برہم بنچ نے سوال کیا کہ یوپی جل نگم کے صدرنشین (اعظم خاں) کہاں ہیں ؟ کیا وہ الٰہ آباد یا لکھنو میں ہیں ؟ اعظم خاں کے وکیل نے کسی قدر پس و پیش کے ساتھ اعظم خاں کے مقام کے بارے میں اطلاع دی اور کہا کہ جب بھی عدالت حکم دے گی وہ پیش ہوں گے ۔ اُس وقت بنچ نے پوچھا کیا اُن کے پاس ہیلی کاپٹر ہے ؟ دوبارہ ان وکلاء کے گروپ نے کچھ دیر خاموشی اختیار کی اور کوئی جواب نہیں دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT