Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / اعظم خاں کے فرزند عبداللہ کو سماج وادی پارٹی کا ٹکٹ

اعظم خاں کے فرزند عبداللہ کو سماج وادی پارٹی کا ٹکٹ

لکھنو ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اترپردیش اسمبلی انتخابات 2017 کے لیے سماج وادی پارٹی نے اپنے سینئیر لیڈر اعظم خاں کے فرزند کو ٹکٹ دیا ہے ۔ 27 سالہ عبداللہ خاں ایک انجینئر ہیں اور وہ ضلع رامپور میں سوار حلقہ سے ایس پی کے امیدوار ہوں گے ۔ اعظم خاں کا خاندان سیاست میں دیرینہ طور پر سرگرم ہے ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ سماج وادی پارٹی کی راجیہ سھا رکن ہیں ۔ دونوں باپ بیٹے ایک ہی ضلع میں ایک دوسرے سے متصل حلقوں سے مقابلہ کریں گے۔ اعظم خاں اپنی رام پور نشست سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے جب کہ ان کے فرزند عبداللہ خاں سوار سیٹ سے مقابلہ کریں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT