Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اعظم پورہ کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کے نام پر کھدائی

اعظم پورہ کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کے نام پر کھدائی

مقررہ وقت پر کام کی عدم تکمیل ، عوام کی آمد و رفت میں شدید مشکلات
حیدرآباد۔22مارچ(سیاست نیوز) ترقیاتی کاموں کے نام پر کھدوائی کے بعد سڑکوں کی حالت میںتبدیلی سے کوتاہیوں کے سبب شہر کی عوام کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر محکمہ بلدی برقی او رآبرسانی عہدیداروں کی لاپراہی کا خمیازہ مقامی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ شہر کی مصروف ترین سڑکیں اور گنجان آبادی والے علاقوں میںبھی مذکورہ محکموں کے حکام کا یہی حال ہے ۔ مقامی عوام کی جانب سے بارہا توجہہ دہانی کے باوجود نہ تو متعلقہ حکام حرکت میں آرہے ہیں اور نہ ہی مقامی عوامی نمائندے عوام کو سہولیات پہنچانے کے اقدامات کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔آبرسانی او رڈرینج لائنس کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی مرمت کے لئے جوکام متعلقہ حکام کو کرنا چاہئے اس میںپوری طرح ناکام دیکھائی دے رہے ہیں۔ پرانے شہر کی گنجان آبادی والے علاقے آعظم پورہ بالخصوص مسجد صحیفہ اعظم پورہ کے اطراف واکناف کے محلہ جات میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کی گئی کھدوائی او رنئے پائپ لائنس کی تنصیب کے بعد کے حالات ان علاقوں کو صحرا میںتبدیل کردیاہے۔ مذکورہ محلہ جات میں گنجان آبادیاں موجودہیں ۔ رات کے اوقات میں ان محلہ جات سے گذرنا مقامی عوام کے لئے ایک دشوارکن مرحلہ بن گیا ہے۔ دن کے اوقات میں ان محلہ جات کی سڑکوں سے اسکولی بچوں کابھی گذر ہوتا ہے اس کے علاوہ روز مرہ استعمال ہونے والی اشیائے ضروریہ کی خریدی کے لئے بھی خواتین ان سڑکوں پر سے گذرتی ہیں۔ مذکورہ علاقوں کے مکین جو فجر تا عشاء پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کی غرض سے صحیفہ مسجد کو آتے ہیں ۔خستہ حال سڑکیں‘ ترقیاتی کاموں کے نام پر کی گئی کھدوائی سے نکالا کوڑا کرکٹ مقامی لوگوں کے بشمول مصلیان صحیفہ مسجد کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ مقامی عوام کی بارہا توجہہ دہانی کے باوجود بھی متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں کا غیرسنجیدہ رویہ تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT