Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں آندھرا پردیش کو سرفہرست بنانے کی ضرورت

اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں آندھرا پردیش کو سرفہرست بنانے کی ضرورت

حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) ملک گیر سطح پر آندھرا پردیش کو اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں پانچواں مقام حاصل ہے، تاہم آندھرا پردیش کو اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں ملک گیر سطح پر سرفہرست (پہلا مقام حاصل کرنے) بنانے کی شدید ضرورت ہے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج سیکریٹریٹ سے عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ اسکول تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں نئی تبدیلیاں لانے کی بھی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں عالمی سطح کے تعلیمی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ امراوتی، وشاکھاپٹنم تروپتی اور رائلسیما علاقہ کو صنعتی شعبہ میں ترقی دی جانی چاہئے۔ ریاست میں انکیوبیٹر سنٹرس کا تذکرہ کرتے ہوئے بہت جلد ریاست کے 13 اضلاع میں 13 انکیوبیٹر سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہر ضلع سطح پر انکیوبیٹر سنٹر قائم کرنے کی ہدایت دی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس و ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس نے اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے چیف منسٹر کی ہدایتیں حاصل کررہے ہیں۔ چیف منسٹر نے اس بات پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہ ریاست میں تعلیم اور طبی سہولتوں کی فراہمی کو نظرانداز کیا جارہا ہے لہذا پر اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT