Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / اعلیٰ سطحی ایشیائی تاجروں کا امارات میں معاشی تعاون پر غور

اعلیٰ سطحی ایشیائی تاجروں کا امارات میں معاشی تعاون پر غور

دبئی ۔ 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کے اعلیٰ سطحی کاروباری قائدین کا ایک اجلاس جاریہ ہفتہ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا ‘ تاکہ اہم ترقیاتی اور تجارتی تعاون کے مسائل پر ایشیائی تاجر قیادت فورم غور کرسکے ۔ متحدہ عرب امارات کے تاجر کمپنی آئی ای بی ای اے نے تعاون کی تفصیلات متحدہ عرب امارات کی وزارت معیشت کو پیش کردی ہیں ۔ یہ امارات کی قیادت کا مثالی سلسلہ وار پروگرام ہے ۔ ایشیائی تاجر طبقہ کی قیادت کے فورم 2016ء کے اجلاس میں وزارت معیشت متحدہ عرب امارات اور کمپنی کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اس فورم کا افتتاحی اجلاس 9سال قبل منعقد ہوا تھا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر مالنی ایچ مینن نے کہا کہ ہم مل جل کر دفاعی اعتبار سے قابل لحاظ خیرسگالی اقدامات دبئی کی کمپنی کے ساتھ تعاون کے ذریعہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ متحدہ عرب امارات کا موقف مزید بہتر ہوسکے اور یہ دنیا کا تجارتی مرکز بن جائے ۔ یہاں کا بہترین انفراسٹرکچر تجارت ‘ سرمایہ کاری اور طرززندگی کیلئے مثالی ہے ۔ ساتویں سالانہ کانفرنس ایشیائی کاروباری قیادت فورم کی جانب سے ہفتہ کے دن دبئی میں شروع کی جائے گی ۔ اس فورم میں دنیا بھر کے تاجر قائدین شرکت کریں گے ۔ حکومت کی خدمات سرکاری اور خانگی صنعتیں جوش اور جذبہ کو فروغ دیں گی جو خوشحالی اور ترقی اور عالمی معیشت کیلئے جزولازم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT