Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اعلیٰ سطحی مقابلے فکسنگ سے دور: جوکووچ

اعلیٰ سطحی مقابلے فکسنگ سے دور: جوکووچ

ملبورن ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں جنوبی کوریا کے چن ہیون کے خلاف فتح سے ٹورنمنٹ کا آغاز کیا تاہم انہوں نے کہا کہ 2007 میں سینٹ پیٹرزبرگ اوپن میں انھیں میچ فکسنگ کی براہ راست پیش کش کی گئی تھی۔ جوکووچ کے بموجب گزشتہ چھ سات برسوں میں مجھے براہ راست کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کچھ سنا۔ رپورٹ کے مطابق جوکووچ کومیچ ہارنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرس کی پیشکش ہوئی تھی۔ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوکووچ نے کہا کہ اس پیشکش نے مجھے پریشان کردیا تھا کیونکہ میں کسی صورت اس طرح کی چیزوں سے منسلک ہونا نہیں چاہتا۔ کچھ لوگ اس کو موقع کہتے ہیں، میرے لئے یہ کھیلوں میں جرم ہے، میں اس کی حمایت نہیں کرتا، میرے خیال میں کسی بھی کھیل میں اس کی کوئی گنجائش نہیں بالخصوص ٹینس میں۔دریں اثناء جوکووچ نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹینس کے اعلیٰ سطحی ٹورنمنٹس یا مقابلے میچ فکسنگ کی لعنت سے دور ہیں ۔ جوکووچ نے جہاں ٹینس میں مبینہ میچ فکسنگ کے اشارے دیئے ہیں لیکن یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اعلیٰ سطحی مقابلوں تک سٹہ بازوں کی مضبوط رسائی نہیں ہوسکتی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT