Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / اعلیٰ مہارت کے حامل بیرونی ورکرس کو گرین کارڈ

اعلیٰ مہارت کے حامل بیرونی ورکرس کو گرین کارڈ

غیرماہر افراد کی حوصلہ شکنی
میرٹ کی بنیاد پر ایمیگرنٹ کو مراعات
وائیٹ ہاؤز کا اعلان

واشنگٹن ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز نے کہا ہیکہ امریکہ میں کام کرنے والے بیرونی ورکرس جو پیشہ وارانہ طور پر مہارت رکھتے ہیں تو مراعات دیئے جائیں گے اور گرین کارڈ کے بعد پوائنٹ کی بنیاد پر ایک نظام متعارف کیا جائے گا۔ یہ اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ امریکہ میں کم درجہ کے یا غیرماہر افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایسے قانون کی حمایت کی ہے جس کے ذریعہ امریکہ میں قانونی طور پر امیگرنٹس افراد کی تعداد کو نصف کردیا جائے گا جبکہ امریکہ میں میرٹ کی بنیاد پر ایسا سسٹم متعارف کیا جائے گا جو انگریزی بولنے والے ماہر پروفیشنلس لوگ کو رہائشی کارڈس عطا کئے جائیں گے۔ ٹرمپ نظم و نسق نے محدود فیملی بنیاد پر امیگریشن کی تجویز رکھی گئی ہے جن میں بیرونی ورکرس اپنی بیوی اور کمسن بچوں کو امریکہ میں رکھ سکتے ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیسر ملر نے کہا کہ اس طرح کا نظام کینیڈا اور آسٹریلیا میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس لئے امریکہ میں نیا انٹری سسٹم پوائنٹس کی بنیاد پر ہوگا جو تاریخی نوعیت کا حامل ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ملک میں اس سال کے اوائل میں یونین اڈریس کے موقع پر پوائنٹ کی اساس پر ایک سسٹم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT