Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / اعلی سطحی شامی باغی فضائی حملہ میں ہلاک

اعلی سطحی شامی باغی فضائی حملہ میں ہلاک

بیروت /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دمشق کے قریب ایک فضائی حملہ سے اعلی سطحی باغی کمانڈر زہران الوک ہلاک ہو گیا۔ برطانیہ میں قائم شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب دمشق کے مضافاتی علاقہ اوٹایا میں اسلامی فوج کا ایک اجلاس جاری تھا، جب کہ اس پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں شامی باغیوں کا اعلی سطحی کمانڈر زہران الوک ہلاک ہو گیا۔ مبینہ طورپر یہ حملہ روس نے دمشق کے قریب المرج کے علاقہ میں کیا تھا۔ المیادین ٹی وی بیروت نے کہا کہ الوک ایک اجلاس کے دوران فضائی حملہ سے ہلاک ہو گیا۔ یہ اجلاس عسکریت پسند دو حریف گروپس میں مصالحت کروانے کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ الوک کو سعودی عرب کی تائید حاصل تھی اور وہ انتہائی طاقتور باغیوں کا کمانڈر تھا۔ اس کا گروپ دمشق کے مضافاتی علاقہ میں بیشتر حصوں پر قابض ہے۔

TOPPOPULARRECENT