Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / اغوا کاروں کے چنگل سے مسلم تاجرآزاد

اغوا کاروں کے چنگل سے مسلم تاجرآزاد

بیتیا۔/9اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)کروڑ روپے کی تاوان کیلئے اغوا کئے گئے ممبئی کے تاجر خالد قادری کو کل دیر رات آزاد کرالیا اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی بھی حاصل کر لی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ونئے کمار نے آج یہاں بتایا کہ ممبئی کے تھانے حلقہ کے ممبرا رہائشی اور تاجر خالد کا مجرموں نے یکم اگست کو پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ایئر پورٹ سے اغوا کر لیا تھا۔ مجرموں نے تاجر کے اہل خانہ سے اسے رہا کرنے کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ ممبئی سے آئی پولیس اور مقامی پولیس نے سادہ لباس میں 30 لاکھ روپے لے کر دیر رات نیپال کی سرحدسے ملحقہ سبئٹھا گاؤں پہنچی۔ اسی دوران بھٹو عرف سیف اللہ میاں کے گھر سے تاجر خالد کو آزاد کرا لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر سے بھٹو کے علاوہ نور محمد اور عرفان میاں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تاجر کی حالت بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاوان کی رقم مانگنے کے لئے مجرم نیپال کے موبائل نمبروں کا استعمال کیا کرتے تھے ۔ اغوا کاروں سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT