Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / افریقن ڈیولپمنٹ بینک سالانہ اجلاس کا مودی افتتاح کرینگے

افریقن ڈیولپمنٹ بینک سالانہ اجلاس کا مودی افتتاح کرینگے

نئی دہلی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی افریقن ڈیولپمنٹ بینک گروپ کی پانچ روزہ سالانہ میٹنگ کا افتتاح انجام دینگے ۔ یہ افتتاح 23 مئی کوہوگا ۔ یہ اجلاس پہلی مرتبہ ہندوستان میں گاندھی نگر میں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس کے ہندوستان میں انعقاد سے افریقی علاقہ اور ہندوستان کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے ۔ 22-26 مئی اس اجلاس کو بینک کی سب سے بڑی کانفرنس کہا جاتا ہے جس میں 81 رکن ممالک کے تقریبا 3,000 مندوبین شرکت کرینگے ۔ اس اجلاس کے دوران بینک کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں افریقی ممالک کو درپیش بڑے ترقیاتی چیلنجس پر بھی غور ہوگا ۔ اس کانفرنس میں وزیر اعظم 10 ملین ڈالر کی کریڈٹ کا بھی اعلان کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT