Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / افریقہ نے پہلا ٹوئنٹی 20جیت لیا،عمران مین آف دی میچ

افریقہ نے پہلا ٹوئنٹی 20جیت لیا،عمران مین آف دی میچ

کیپ ٹاؤن۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے  ٹوئنٹی20  میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی اور  عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیولینڈز پر جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ سنبھالی تو جیسن روئے کے پندرہ اور الیکس ہیلز کے 27 رنز کی بدولت انگلینڈ نے ساتویں اوور میں ایک وکٹ پر اسکور 52 رنز تک پہنچا دیا لیکن اس کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں اور جو روٹ 8،اوئن مورگن 10 جبکہ بین اسٹوکس 11 رنز پر میدان چھوڑ گئے۔ جوزبٹلر نے ناقابل شکست 32 اور کرس جورڈن نے 15رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں پر بمشکل 134 رنز تک پہنچایا۔ عمران طاہر نے چار اور کائیل ایبٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی اننگز میں ابراہام ڈی ویلیئرز کو اوپنر کی حیثیت سے محض 7 رنز بنانے کا موقع مل سکا لیکن  ہاشم آملا نے 22  اور فاف ڈو پلیسز نے 25 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کسی حد تک سنبھال لیا۔ جین پال ڈومینی بھی 23، رلی روسو 18  اور ڈیوڈ ملر 13 رنز تک محدود کر دیئے گئے تو انگلش ٹیم کھیل میں واپس آتی محسوس ہو رہی تھی لیکن ڈیوڈ وائز کے دو رنز پر واپس لوٹ جانے کے بعد کرس مورس کے ناقابل تسخیر 17 رنز نے فتح یقینی بنا دی۔ کرس جورڈن کی تین اور معین علی کی دو وکٹیں ضائع ہو گئیں۔

TOPPOPULARRECENT