Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / افریقہ کے خلاف آج دوسرا ٹسٹ،تمیم کی عدم شرکت

افریقہ کے خلاف آج دوسرا ٹسٹ،تمیم کی عدم شرکت

جوہانسبرگ۔5 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ سے قبل بڑا دھکا لگا ہے اور مایہ ناز اوپنر تمیم اقبال فٹنس مسائل کے باعث میزبان ٹیم کے خلاف آخری ٹسٹ سے باہر ہو گئے۔بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹسٹ کل یہاں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔تمیم اقبال بنونی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران پنڈلی میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شرکت کی اور میچ کی پہلی اننگز میں 39 جبکہ دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پہلے ٹسٹ کے بعد ان کا اسکین کیا گیا اور رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ان کا زخم سنگین نوعیت کا نہیں ہے تاہم وہ دوسرے اور آخری ٹسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سومیا سرکار دوسرے ٹسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے امید ظاہر کی کہ تمیم ونڈے سیریز سے قبل صد فیصد فٹ ہو جائیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT