Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / افریقی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کاامکان

افریقی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کاامکان

لندن۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) لارڈز ٹسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 211 رنز سے شکست نے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم انتظامیہ کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ مستقل کپتان فاف ڈوپلیسی ٹیم کو بہتر مقام میں لانے کو بے تاب ہیں۔ ٹیم انتظامیہ قطعی 11 کھلاڑیووں میں تبدیلیوں پر غور کررہا ہے۔دوسرا ٹسٹ مڈل آرڈر بیٹسمین جے پی ڈومینی کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ دونوں ٹیموں اب جمعہ 14 جولائی کو ٹرینٹ برج میں مد مقابل ہوں گی۔ جنوبی افریقہ نے نوجوان بیٹسمین ایڈن مارک رام کو ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں رکھنے فیصلہ کیا ہے۔انہیں ڈوپلیسی کی جگہ منتخب کیا گیا تھا لیکن ڈومینی کی ناقص کارکردگی نے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ ڈومینی نے گذشتہ آٹھ اننگز میں ایک مرتبہ بھی 40 کا ہندسہ عبور نہیں کیا ہے۔ ڈوپلیسی کی واپسی کے بعدان کو اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ ڈومینی ناقص کارکردگی کے باعث دبائو کا شکار ہیں۔ فاف ڈوپلیسی گزشتہ کچھ عرصے میں ڈومینی کی کارکردگی کے گن گاتے آئے ہیں لیکن اب ڈوپلیسی بھی اس بات کو مان رہے ہیں کہ ڈومینی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ڈومینی نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 15 اور دوسری اننگز میں صرف 2 رنز بنائے۔ یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی بچے کی پیدائش کے سبب پہلے ٹسٹ میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔ کپتان نے کہا کہ ابھی ہم کچھ دوسری چیزوں پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقی فاسٹ بولر گیسو ربادا ٹرینٹ برج میں ہونیوالے میچ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہو نگے۔ ربادا ٓئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر معطل ہیں اور وہ ایک مقابلے میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT