Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / افزائش مچھر سے 990 اموات، ہیومن رائٹس کمیشن سے شکایت

افزائش مچھر سے 990 اموات، ہیومن رائٹس کمیشن سے شکایت

ضلع کھمم میں ناقص انتظامات، پروفیسر کودنڈا رام کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔6نومبر(سیاست نیوز) چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ضلعی سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میںپوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ریاستی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میںسنجیدگی اختیار کرتے ہوئے انہیںدرپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کاکام کریں۔تلنگانہ اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن سے ضلع کھمم میں مچھروں کی فزائش کے سبب پھیلانے والی بیماریوں اوراس سے ہونے والی اموات کے متعلق ایک یادواشت پیش کرنے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کودنڈارام نے کہاکہ ضلع کھمم کے صرف ایک منڈل میں مچھروں کی سبب پھیلانے والے وبائی بیماری سے 22اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھمم بلدیہ کی ناقص کاکردگی کے سبب یہ واقعہ پیش آیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ڈسٹرکٹ جے اے سی اس ضمن میں مکمل تحقیقات اور مذکورہ منڈل کے معائنے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ مقامی انتظامیہ مچھروں کی افزائش کوروکنے اور وبائی امراض کے پھیلانے پر روک تھا م میںپوری طرح ناکام ہوگیاہے۔کودانڈرام نے کہاکہ مـذکورہ ڈسٹرکٹ میں مچھروں کی افزائش کے سبب 990واقعات درج کئے گئے ہیںجس کی وجہہ گرام پنچایت علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات سمجھا جارہا ہے۔کودانڈرام نے مزیدکہاکہ ان علاقوں میں مچھر کش ادویات کا استعمال اور صفائی کے موثر انتظامات ضروری ہیںتاکہ وبائی امراض کے پھیلانے کے خطرات سے آسانی کے ساتھ نمٹا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میںمرکزی حکومت کی جانب سے ایک سرکولر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں مچھروں کی افزائش پر کنٹرول کے متعلق ضروری ہدایتیں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT