Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / افسانوی باکسر محمد علی کی تدفین، ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی شرکت

افسانوی باکسر محمد علی کی تدفین، ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی شرکت

لوٹس ولے ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ کی افسانوی شخصیت محمد علی کو آج ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کیوہل قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ جلوس جنازہ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا تھا جو محمد علی مرحوم کی پسندیدہ شاہراہوں سے گذرتا ہوا قبرستان پہنچا جس میں ان کے بچپن کا مکان علی سنٹر، دی سنٹر فار افریقن امریکن ہیریٹیج جو کنیٹکی کے ایسے مقامات ہیں جہاں سیاہ فام باشندوں کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔ ایکٹرول اسمتھ اور سابق ہیوی ویٹ چمپیئن لیناکس لوئس نے سب سے پہلے جنازہ کو کندھا دیا۔ مرحوم کے ایک قدیم پرستار نے جلوس جنازہ کے آغاز سے جلوس جنازہ کے اختتام تک سڑکوں پر گلاب کے پھول بکھیر دیئے تھے۔ ترکی کے صدر رجیب طیب اردغان نے بھی بہ نفس نفیس جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ 15,500 سوگواروں کو شرکت کیلئے مفت ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر ٹکٹوں کی آن لائن بلیک مارکٹنگ کی خبریں بھی ہیں۔ صدر اوباما نے جنازہ میں شرکت سے معذرت کی کیونکہ آج کے دن ان کی بیٹی مالیا کی گریجویشن تقریب ہے جس میں اوباما کی شرکت ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT