Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / افسانہ نگار رؤف حسام الدین کو خراج تحسین

افسانہ نگار رؤف حسام الدین کو خراج تحسین

نارائن پیٹ میں ’’نقش بر آب ‘‘ کا رسم اجراء ، مجاہد صدیقی اور دیگر کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 20اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر لکشما ریڈی ریاستی وزیر صحت تلنگانہ نے ممتاز افسانہ نگار جناب روف حسام الدین کے افسانوی مجموعہ ’’نقش بر آب‘‘ کی رسم اجراء انجام دی ۔ انھوں نے جناب روف حسام الدین کو ان کی ادبی کاوش پر مبارکباد دی اور مومنٹو پیش کیا ۔ اس تقریب رسم اجراء کے موقع پر شیوا کمار ریڈی ٹی آر ایس ضلع سکریٹری ، مجاہد صراف ، کرشنا کانگریس حلقہ اسمبلی انچارج ، غلام محی الدین چاند ، امیرالدین ایڈوکیٹ ، صدیقی احمد خاں ، محمد رشید فیصل بھی موجود تھے ۔ نامور صحافی مجاہد صدیقی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ولی سرسی کے بعد جو افسانہ نگار ابھرے ہیں ان کی صف میں روف حسام الدین بھی کھڑے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے شاعر ظہیر ناصری کے اس قول کو دہرایا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے اعلیٰ اقدار کے افسانہ نگار کا تعلق نارائن پیٹ سے ہے ۔ انھوںنے کہاکہ روف حسام الدین گزشتہ ربع صدی سے ادب کے اُفق پر اپنی شناخت بنائے ہوئے ہیں ۔ اخبارات میں خوب چھپتے ہیں اور عام زندگی کو صفحۂ قرطاس پر سجانے کا ہنر وہ خوب جانتے ہیں ۔ ’’نقش بر آب‘‘ میں ممتاز شاعر ظہیر ناصری ، ریسرچ اسکالر ڈاکٹر بشیر احمد کی رائے موجود ہے جس میں انھوں نے روف حسام الدین کو قد آور افسانہ نگار کہا ہے ۔ ’’نقش بر آب ‘‘ کی رسم اجرائی پر نارائن پیٹ کی ادبی و مسلم شخصیات امیرالدین ایڈوکیٹ ، تائی نرسپا (تلگو شاعر ) ، حلیم بابر (محبوب نگر ) ، محمد معزالدین (کریم نگر ) ، محمد عبدالنعیم صدر سوٹا ، محمد ارشد فیصل ، حافظ محمد تقی ، ظہیر صوفی ، عبدالملک شارق صدر ایس آئی او تلنگانہ ، لئیق احمد خاں نیشنل سکریٹری ایس آئی او نے روف حسام الدین کو مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT