Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / افضل گرو تنازعہ : ویڈیو میں جامعہ ملیہ کے طلباء بھی دیکھے گئے

افضل گرو تنازعہ : ویڈیو میں جامعہ ملیہ کے طلباء بھی دیکھے گئے

نئی دہلی ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مبینہ طور پر قوم دشمنی کے نعرے لگانے کے دوران جامعہ ملیہ کے طلباء کی موجودگی کی ویڈیو کلپس منظر عام پر لائی گئی ہے ۔ جامعہ ملیہ کے طلباء کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے چند طلباء ان کی یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں نظم و نسق کو ان طلباء کی مدد کرنی چاہئے ۔ جامعہ اسٹوڈنٹس کمیٹی نے وائس چانسلر طلعت احمد کو اس سلسلہ میں مکتوب لکھا ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پیش آئے حالیہ واقعات کی ویڈیوز کی حقیقت کا جائزہ لیں کیوں کہ اس ویڈیو میں موجود طلباء پر قوم دشمنی کا الزام عائد کیا جارہا ہے ۔ اگر طلباء کا تعلق یونیورسٹی سے ہے تو پولیس کی مدد کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT