Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج اور گچی باولی علاقوں میں دو افراد کی خود کشی

افضل گنج اور گچی باولی علاقوں میں دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : افضل گنج اور گچی باولی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد خود کشی کرلی ۔ گچی باولی پولیس نے بتایا کہ 16 سالہ شیخ عمران جو گچی باولی علاقہ کا ساکن لڑکا انٹر سال دوم کا طالب علم تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران نے پینٹ ہاوز پر کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ تاہم اس طالب علم کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 24 سالہ شخص دتو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ عثمان شاہی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دتو اپنی رشتہ دار لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکامی سے دل برداشت ہو کر کل رات خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT