Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج میں آشرم کے قریب سے نعش برآمد

افضل گنج میں آشرم کے قریب سے نعش برآمد

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) افضل گنج پولیس نے آج ایک آشرم کے قریب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کرلی ہے اور بتایا کہ کل سے یہ شخص لاپتہ تھا ۔ جو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں آوٹ سورسنگ پر کام کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ راجا کرشنا جو پیشہ سے عثمانیہ دواخانے میں کام کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کو کل تنخواہ حاصل ہوئی تھی اور وہ اپنے مکان نہیں گیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کثرت سے شراب نوشی کے سبب یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT