Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت

افضل گنج میں برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) افضل گنج پولیس حدود میں پیش آئے واقعہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ایم نرسمہا جو پیشہ سے ترکاری فروش تھا ۔ سنجے گاندھی نگر گولی پورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ آج صبح موٹر سائیکل نکالنے کی کوشش میں تھا کہ برقی تار موٹر سائیکل پر گرنے کے سبب برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
حیدرآباد  /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد مسعود جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ للیتا نگر لنگر حوض علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات اسکوٹر پر یہ شخص تاڑبن سے پرانا پل کی جانب جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد قاسم جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ مشیرآباد علاقہ کے ساکن محمد باسط کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر 20 ڈسمبر کو لالہ گوڑہ کے حدود میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں قاسم کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 45 سالہ بال راجو جو پیشہ سے چوکیدار تھا میاں پور میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر روانگی کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT