Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج میں قتل کی واردات ،قاتل و مقتول کی عدم شناخت

افضل گنج میں قتل کی واردات ،قاتل و مقتول کی عدم شناخت

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) افضل گنج کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ تاہم پولیس نے قتل کی وجوہات میں ہم جنسی پرستی کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے اور فی الحال مقتول کی شناخت کیلئے کوششوں کا آغاز کردیا ۔ قتل جو رات دیر گئے ایک شراب خانے کے قریب ہوا ایک 45 سالہ شخص نامعلوم افراد کے حملہ کا شکار ہوگیا ۔ اس شخص پر نامعلوم قاتلوں نے وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا ۔ اطلاع پاکر اے سی پی سلطان بازار کے علاوہ انسپکٹر افضل گنج اور کلوز ٹیم نے مقدمات واردات کا معائنہ کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT