Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج میں لڑکے کا اغواء ، مشتبہ خاتون کی تلاش

افضل گنج میں لڑکے کا اغواء ، مشتبہ خاتون کی تلاش

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) افضل گنج علاقہ سے کمسن لڑکے کا اغواء کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھ سالہ کارتک ساکن کولسا واڑیا کا ایک نامعلوم خاتون نے آج اغواء کرلیا ۔ انسپکٹر افضل گنج انجیا کے بموجب نامعلوم خاتون نے دواخانہ عثمانیہ کے قریب واقع کولسا واڑی علاقہ میں غریبوں کو کھانہ کھلانے کے بہانے علاقہ میں پہونچی اور بعد ازاں وہاں کے لوگ کمسن لڑکوں رامو اور کارتک کو شراب کی دکان کا پتہ بتانے کہا ۔ جس پر دونوں لڑکے نامعلوم خاتون کی باتوں میں آگئے اور اس کے ساتھ چل پڑے ۔ کچھ ہی دیر میں خاتون نے دونوں بچوں کو آٹو میں سوار کرکے وہاں سے راہ فرار اختیار کی ۔ پیٹلہ برج چوراہے کے قریب خاتون نے قریب رامو کو کچھ رقم دیکر چھوڑ دیا جبکہ کارتک کو لیکر فرار ہوگئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور علاقہ میں موجود سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے اغواء کنند خاتون کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پولیس نے کمسن لڑکے کا اغواء کرنے والی خاتون کا خاکہ جاری کیا ۔

TOPPOPULARRECENT