Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / افضل گنج میں نوجوان کا قتل

افضل گنج میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) افضل گنج میں ایک نوجوان کے بے رحمانہ قتل کی واردات پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ شیخ عبدالقدیر ساکن حسن نگر کل رات املی بن کے قریب بس کے انتظار میں تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کا قتل کردیا۔ موسیٰ ندی کے قریب ایک چرواہے نے اس کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ افضل گنج پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT