Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان اور آئرلینڈ کو ’ٹسٹ درجہ‘ ملنے کا امکان

افغانستان اور آئرلینڈ کو ’ٹسٹ درجہ‘ ملنے کا امکان

دبئی۔19جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیائے کرکٹ کی دو ابھرتی ہوئی ٹیموں افغانستان اور آئرلینڈ کو لندن میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ’ٹیسٹ اسٹیٹس‘ دیے جانے کا امکان ہے۔ رواں سال فروری میں آئی سی سی نے اپنے ایک اجلاس میں اصولی طور پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ عالمی کرکٹ میں ابھرتی ہوئی ٹیموں افغانستان اور آئر لینڈ کو آئی سی سی میں مستقل رکنیت دی جاسکتی ہے جو رکنیت کے معیار سے مشروط ہے۔آئر لینڈ میں کرکٹ کے کھیل کو چلانے والا ادارے کرکٹ آئرلینڈ کو امید ہے کہ انہیں آئی سی سی میں مستقل رکنیت حاصل ہوجائے گی۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سربراہ عاطف مشعال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان بورڈ میں ایک کمیٹی اس معاملے پر اپنا کام کر رہی ہے اور جلد ہی آئی سی سی کو اپنی سفارشات پیش کرے گی اور امید ہے کہ افغانستان کو آئی سی سی میں مستقل رکنیت اور ٹیسٹ اسٹیٹس مل جائے گا۔ مزید کہا کہ وہ اس بات کا تعین نہیں کر سکتے کہ افغانستان کو مستقل رکنیت اور ٹسٹ ٹیم کا درجہ کب حاصل ہوگا کیونکہ یہ آئی سی سی کے ہاتھ میں ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کے کھیل میں شامل اہم ملکوں میں افغانستان برطانوی راج کا حصہ نہیں رہا، بلکہ افغانستان میں کرکٹ کا کھیل 1980 اور 1990 کی دہائی میں اْس وقت متعارف ہوا جب سویت جنگ کے سبب افغان پناہ گزین پاکستان آئے اور یہاں پر کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ افغانستان اور آئر لینڈ کو ٹسٹ اسٹیٹس دینے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا کیونکہ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو انہیں اب تک ٹسٹ میچوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، دوسری جانب نیوزی لینڈ کو بھی اپنا پہلا ٹسٹ جیتنے میں 26 سال کا عرصہ لگ گیا تھا۔افغانستان کرکٹ ٹیم اس وقت ونڈے کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ آئرلینڈ بارہویں نمبر پر ہے، دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں افغانستان اس وقت نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ آئرلینڈ اتنے ہی نمبر دور یعنی اٹھارہویں نمبر پر ہے۔آئر لینڈ نے 2007 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایونٹ میں پہلا میچ زمباوے کے خلاف کھیلا جو ٹائی ہوگیا۔دوسرے میچ میں آئر لینڈ نے کرکٹ کی تاریخی فتح حاصل کی اور اْس وقت ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر شامل ہونے والی ٹیم پاکستان کو سبائنا پارک میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ کا سب سے بڑا حیران کن کر دیا تھا۔ بعد ازاں اسی ٹورنمنٹ میں آئر لینڈ نے بریج ٹاؤن میں بنگلہ دیش کو بھی 74 رنز کے مارجن سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT