Monday , August 21 2017
Home / دنیا / افغانستان ‘دفتر کے باہر خود کش حملہ، 8 افراد ہلاک

افغانستان ‘دفتر کے باہر خود کش حملہ، 8 افراد ہلاک

کابل8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)  افغانستان کے مشرقی علاقے میں صوبائی سرکاری دفتر کے باہر مبیبنہ خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان دین محمد دارویش کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 5 شہری ہلاک ہوئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ صوبائی دارالحکومت پل عالم میں 500 میٹر دور موجود عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ طالبان نے خود دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ فوج اور نیم فوجی دستوں کے پونٹس پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں افغانستان سے ناٹو فورسز کے انخلاء کے بعد طالبان کی جانب سے افغان فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔ طالبان کی جانب سے جاریہ سال اپریل میں شروع ہونے والے حملوں میں افغان پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت سینکٹروں میں چلی گئی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغان میڈیا کی جانب سے ملا عمر کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر لائی گئی جس کے بعد طالبان نے ملا اختر منصور کو نیا امیر مقرر کر لیا اور انھوں نے افغان امن مذاکرات، جس کو امریکہ اور چین کی تائید حاصل تھی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT