Thursday , June 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان سب سے زیادہ مقابلے جتنے والی ٹیم

افغانستان سب سے زیادہ مقابلے جتنے والی ٹیم

دبئی  ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق افغانستان کی ٹوئنٹی 20 ٹیم اس وقت لگاتار سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 مقابلے جیتنے والی ٹیم ہے۔افغانستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم اب تک لگاتار دس ٹی 20 میچ جیت چکی ہے۔افغان ٹیم نے گذشتہ سال کے اختتام پر چار اور رواں سال اب تک چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان میچوں میں افغان ٹیم نے ویسٹ انڈیز،آئرلینڈ،عمان اور متحدہ عرب امارات جیسی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کی ٹی 20 ٹیم کے پاس تھا جس نے لگاتار آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کی ان کامیابیوں کا سلسلہ 12 جنوری 2011 میں ختم ہوا تھا۔اس کے علاوہ آئرلینڈ کی ٹیم بھی آٹھ ، جنوبی افریقہ اور پاکستان لگاتار سات میچ جیت چکے ہیں۔ یاد رہے افغانستان کی ان فتوحات میں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہ کرنے کا راز پوشیدہ ہے لیکن ٹیم کے بیٹسمین شہزاد انتہائی شاندار فام میں ہے جنہوں نے مسلسل بہتر مظاہرہ میں استقلال دکھاتے ہوئے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو بھی رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیاہے۔ افغانستان کرکٹ کیلئے یہ بھی خوشخبری ہیکہ اس کے دو اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں سن رائزس حیدرآباد کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT