Monday , August 21 2017
Home / دنیا / افغانستان: عدالتی عملے کی بس پر حملہ، 11ہلاک

افغانستان: عدالتی عملے کی بس پر حملہ، 11ہلاک

کابل۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک بس پر ہونے والے حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔اس بس میں اپیل کورٹ کا عملہ سفر کر رہا تھا۔ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ بمبار پیدل تھا اور اس نے گاڑی کے پاس سے گزرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح بھیڑ والے وقت میں کابل کے مغربی علاقے میں پیش آیا ہے۔
الرقہ میں داعش کے خلاف مل کر
لڑنے کو تیار ہیں: روس
ماسکو۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سیرگی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں دولت اسلامی داعش کے گڑھ میں کارروائی کے لیے امریکہ کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد، عرب ممالک اور کرد فورسز کے ساتھ مل کر لڑنے کو تیار ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے ازبکستان میں منعقدہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پورے یقین اور وثوق سے کہتا ہوں کہ ہم شام میں داعش کو اس کے گھر میں ختم کرنے کے لیے تمام قوتوں سے مل کر لڑنے کو تیار رہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT