Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / افغانستان میں افیون کی کاشت میں 10فیصد اضافہ

افغانستان میں افیون کی کاشت میں 10فیصد اضافہ

کابل۔ 23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں جاریہ سال افیون کی کاشت میں 10فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سازگار موسم ہے ۔  بڑھتا ہوا عدم تحفظ اور انسداد منشیات کارروائیوں کیلئے بین الاقوامی تائید میں کمی ہے ۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ جاریہ سال اعلیٰ سطحی افیون کاشت کاری کے نتیجہ میں افیون کی پیداوار میں 43فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم نے افیون کی زیادہ پیداوار کو سازگار موسمی حالات کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ انسداد منشیات وزیر سلامت اعظم نے اقوام متحدہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 2015ء کی بہ نست جاریہ سال افیون کی کاشت میں 10فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ ایک لاکھ 83ہزار ہیکٹر کے بجائے دو لاکھ ایک ہزار ہیکٹراراضی پر افیون کی کاشت کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT