Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / افغانستان میں امریکی طیارہ تباہ، 11 ہلاک

افغانستان میں امریکی طیارہ تباہ، 11 ہلاک

پنٹگان کے مطابق حادثہ پیش آیا ۔ طالبان نے طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا
واشنگٹن ؍ کابل، 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گیارہ افراد بشمول چھ امریکی فوجی آج ہلاک ہو گئے جبکہ امریکہ کا ایک مال بردار طیارہ مبینہ طورپر مشرقی افغانستان میں طالبان نے مار گرایا۔ حالیہ عرصے میں ناٹو افواج اور عسکریت پسندوں کے درمیان دشمنی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیاد شمالی افغانستان کے شہر پر قبضہ ہے۔ امریکی فضائیہ کا C-130J طیارہ جو فضائیہ کے اسکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا، مجموعی طور پر 774 میں سے اپنی 455 ویں فضائی مہم پر تھا کہ جلال آباد کی فضائی  میں تباہ  ہوگیا۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کے بموجب 6 فوجی اور 5 عام شہری اس واقعہ میں ہلاک ہوئے۔ پنٹگان نے فوری طورپر اس واقعہ  کی وجہ کا انکشاف نہیں کیا، لیکن طالبان نے طیارہ کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واقعہ کے اسباب فی الحال زیر تحقیق ہیں، زیادہ معلومات جمع ہوتے ہی جاری کردی جائیں گی۔ تاہم  طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا کہ مجاہدین نے چار انجنوں والے امریکی طیارہ کو جلال آباد میں مار گرایا ہے۔ طالبان کا حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا یہ دعویٰ ناٹو کی خصوصی افواج اور طالبان شورش پسندوں کے درمیان افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر قبضہ کے سلسلے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں منظر عام پر آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT