Tuesday , March 28 2017
Home / Top Stories / افغانستان میں بم حملہ سے 6 صلیب احمر کارکن ہلاک

افغانستان میں بم حملہ سے 6 صلیب احمر کارکن ہلاک

مزارشریف۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے بندوق برداروں نے افغانستان کے 6 افراد کو ہلاک کردیا جو صلیب احمر تنظیم میں برسرکار تھے۔ شمالی افغانستان کے برفباری سے متاثرہ علاقہ میں یہ واردات پیش آئی جس سے جنگ زدہ ملک میں امدادای کارکنوں کی جان کو لاحق خطروں کا اندازہ ہوتا ہے۔ مبینہ طور پر امدادی کارکنوں کے قافلہ پر حملہ کیا گیا تھا جس سے 3 ڈرائیور اور 5 کارکن فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے ان کے پاس انتہائی ضروری اشیاء بطور امداد منتقل کی جارہی تھیں جبکہ ایک دورافتادہ علاقہ میں جو حالیہ دنوں میں زبردست برفباری سے متاثرہ ہے، حملہ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ صدر بین الاقوامی ریڈکراس برائے افغانستان مونیکا زناریلی نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں اور دوستوں کے اس قتل عام کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ ایک قابل مذمت حرکت ہے۔ کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم اس علاقہ میں دولت اسلامیہ کے جنگجو سرگرم ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT