Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / افغانستان میں بم دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے چار کمسن بچے ہلاک

افغانستان میں بم دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے چار کمسن بچے ہلاک

کابل ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی زبول صوبہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار کم سن بچے ہلاک ہوگئے ۔ ضلع حکام نے بتایا کہ ایک اور لڑکا جس کا تعلق اسی خاندان سے ہے زخمی ہوگیااور اُسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ دوسری طرف افغانستان کے مشرقی صوبہ کنار میں سکیورٹی فورسیس نے باغیوں کے حملے کو ناکام بنادیا جس میں 26 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی پولیس سربراہ نے کہاکہ لڑائی میں ایک پولیس عہدیدار بھی ہلاک ہوا ہے ۔حملہ کے بارے میں انٹلیجنس اطلاع مل چکی تھی اس لئے اسے ناکام بنادیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT