Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / افغانستان میں خودکش حملہ 13 ہلاک 19 زخمی

افغانستان میں خودکش حملہ 13 ہلاک 19 زخمی

کابل ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بمبار نے پولیس کمانڈر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 13 افراد بشمول 9 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جس پولیس کمانڈر کو نشانہ بنانے کیلئے حملہ کیا گیا وہ زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں 4 مقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 19 افراد بشمول 17 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس سربراہ جنرل زماں مامو زئی نے بتایا کہ ایک کلینک اور بازار کے قریب یہ حملہ کیا گیا تھا۔ ایک بار پھر طالبان خودکش بمباروں نے بے قصور شہریوں کو حملہ کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب یہ حملہ کیا گیا بازار میں عوام کا ہجوم تھا اور کلینک کے باہر بھی لوگ علاج کی غرض سے جمع تھے۔ طالبان نے میڈیا کو ایک ای میل روانہ کرتے ہوئے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغانستا ن میں اقوام متحدہ مشن کے مطابق سال 2015ء میں 11 ہزار عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT